83

15 سےعالمی منڈی سےلاتعلق شام دوبارہ تیل کی برآمدات کی جانب مستحکم ہوگیا

شام(ایچ آراین ڈبلیو)خانہ جنگی اور عالمی پابندیوں کے باعث 15 سال سے عالمی منڈی سے کٹا ہوا شام اب دوبارہ تیل کی برآمدات کی جانب مستحکم ہو رہا ہے-شامی سرکاری خبر رساں ادارے سانا کے مطابق شام نے 600,000 بیرل خام تیل پہلی بار بین الاقوامی منڈی کو بحیرہ روم کی بندرگاہ طرطوس سے پہنچایا-

یہ تیل یونانی ٹینکر نیسوس کرسٹیانا پر پیر کے روز لوڈ کیا گیا تھا- خانہ جنگی 2011 کے بعد سے یہ شام کی پہلی بڑی بین الاقوامی ترسیل ہے- تیل کی یہ ترسیل شام کی معاشی مشکلات میں ریلیف فراہم کرے گی- مغربی پابندیوں اور سیاسی دباؤ کے تناظر میں یہ پیش رفت اس بات کا عندیہ ہے کہ دمشق عالمی تجارتی نظام میں دوبارہ اپنی موجودگی درج کروانے کی کوشش کر رہا ہے-

واضع رہے کہ شام کی خانہ جنگی کے دوران نہ صرف تیل کی پیداوار بُری طرح متاثر ہوئی بلکہ برآمدات بھی مکمل طور پر معطل رہی تھیں جس کے باعث ملکی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا اور لوگوں کی زندگیاں برباد ہو گئیں تھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں