کاٹھیاواڑ سوسائٹی میں ممبر منیجنگ کمیٹی کو نکالنے کے خلاف درخواست مسترد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ میں کاٹھیاواڑ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے سابق سیکریٹری کو مینیجنگ کمیٹی سے نکالنے کا معاملہ ، سابق سیکریٹری کاٹھیاواڑ کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی یحییٰ حبیب کی درخواست پر سماعت

عدالت نے سابق سیکریٹری کی مینیجنگ کمیٹی سے نکالنے کے خلاف درخواست مسترد کردی

شہری نے کاٹھیاواڑ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی کمیٹی سے اپنا نام خارج کرنے کے فیصلے چیلنج کیا تھا۔

درخواست گزار نے اپنی اپنی جائیداد فروخت کر دی تھی، وکیل سوسائٹی

رولز کے مطابق وہ سوسائٹی کے رکن رہنے کے اہل نہیں ہیں ، وکیل سوسائٹی

اس صورتحال میں وہ سوسائٹی کے کسی عہدے پر فائز نہیں ہو سکتے۔ وکیل سوسائٹی

9 جولائی 2022 مجھے سوسائٹی کی سیکریٹری اور مینیجنگ کمیٹی سے ہٹا دیا گیا، درخواست گزار

درخواست گزار کی نااہلی کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے، وکیل درخواست گزار

درخواست گزار کا ایک ہالٹ تھا جو انہوں نے 2019 سے 2021 کے دوران مختلف افراد کو فروخت کر دیا تھا، وکیل سوسائٹی

کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی رکنیت کا براہ راست تعلق جائیداد کی ملکیت سے ہوتا ہے۔ وکیل سوسائٹی

درخواست گزار نے اپنی جائیداد کا مکمل حق چھوڑ دیا تھا،وکیل سوسائٹی

درخواست گزار مینجنگ کمیٹی کا رکن بننے یا کسی بھی عہدے پر فائز ہونے کے اہل نہیں رہے۔ وکیل سوسائٹی

اپنا تبصرہ بھیجیں