کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) بہادر آباد لال قلعہ کے قریب ڈاکوؤں کا سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس جوان کو لوٹنا مہنگا پڑگیا ،
دونوں ڈاکوؤں پر پولیس اہلکار حسنات محمود کی اپنے لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ ، 1 ڈاکو موقع پر ہلاک ، دوسرا تھوڑے فاصلے پر جا کر گرکر ہلاک ،
ملزمان سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد ،
ابتدائی معلومات کے مطابق حسنات محمود دوستوں کے ہمراہ خریداری کرکے نکلا ، اس دوران موبائل فون پر کال اٹینڈ کرنے رکا تو ڈاکوؤں نے قابو کرنا چاہا ،
اس دوران اپنے کامیاب حکمت عملی سے حسنات نے ڈاکوؤں پر گولیاں چلادیں ،
انکا ایک ساتھی ڈاکو گزشتہ ماہ سولجر بازار میں ساتھی کی فائرنگ سے مارے جانے کی اطلاع ہے ، پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ۔


