45

شادی کا جھانسہ دیکر کمپنی کی ایچ آر منیجر کا ریپ کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)شادی کا جھانسہ دیکر کمپنی کی ایچ آر منیجر کا ریپ کرنے والا ملزم گرفتارہوگیا-راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو پیرودہائی پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان متبصر حسین اور شایان بخاری نے ملک رضا کی سرپرستی میں نجی کمپنی کی ایچ آر منیجر کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے مدعیہ کا میڈیکل کروا دیا ہے، پولیس نے کمپنی کے ملازم متبصر حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں