سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو)تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ عابد علی بلوچ کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصری خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں شاہ پورچاکر تھانہ پولیس نے سانگھڑ تھانے کے پولیس مقابلے کے مقدمے کے روپوش ملزم گل بہار ابوپوٹو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک بنا لائسنس غیر قانونی TT پسٹل برآمد کیا ہے۔ سانگھڑ تھانہ پولیس نے چرس کے ڈیلروں محمد عرس عرف ملو نظامانی اور نعیم اکبر نظامانی سے الگ الگ مقدمات میں 1180 گرام چرس برآمد کی ہے۔ اس کے علاوہ دو چوروں علی حسن اور جمال خان چاکرانی کو گرفتار کرکے ایک مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔ شہدادپور تھانہ پولیس نے چرس کے ڈیلر ناصر میمن کو گرفتار کر کے 360 گرام چرس برآمد کی ہے۔ پیرومل تھانہ پولیس نے جعلی چیک دینے کے مقدمے میں روپوش ملزم محمد صادق کو گرفتار کیا ہے۔
86


