کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید کوارٹرز پولیس کی کارروائی، لسٹڈ منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کا نام انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزمان کی فہرست/ بی کیٹیگری میں بھی شامل تھا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر نشتر روڈ کے قریب کارروائی کرکے ملزم سراج عرف طوطا ولد عبد الستار کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے جس کا کرمنل ریکارڈ درج ذیل ہے۔
01. مقدمہ الزام نمبر 76/14 بجرم دفعہ 6/9-a تھانہ موچکو۔
02. مقدمہ الزام نمبر 145/14 بجرم دفعہ 3/4 تھانہ جمشید کوارٹرز۔
03. مقدمہ الزام نمبر 238/14 بجرم دفعہ 23(i)a تھانہ جمشید کوارٹرز۔
04. مقدمہ الزام نمبر 280/18 بجرم دفعہ CNSA 6/9-C تھانہ جمشید کوارٹرز۔
05. مقدمہ الزام نمبر 47/19 بجرم دفعہ CNSA 6/9-C تھانہ جمشید کوارٹرز۔
06. مقدمہ الزام نمبر 752/20 بجرم دفعہ CNSA 6/9-C تھانہ جمشید کوارٹرز۔
07. مقدمہ الزام نمبر 615/22 بجرم دفعہ CNSA 6/9-C تھانہ جمشید کوارٹرز۔


