کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)میمن گوٹھ پولیس کی کارروائی،غیرقانونی ریتی کی چوری میں ملوث ملزمان گرفتار،میمن گوٹھ پولیس نےدوران گشت کارروائی کرتےہوئےملیرندی کےقریب سےغیرقانونی طورپرمٹی کی کھدائی اورترسیل میں ملوث 3 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے ریتی سے لوڈ 2 عدد ڈمپر اور 1 شاول برآمد ہوا۔
پولیس نے ضابطے کے تحت سپلائے میں استعمال ہونے والے ڈمپر کو بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔گرفتار ملزمان کی شناخت رحمت اللہ، یاسر اور محمد اقبال کے نام سے ہوئی۔ملزمان کا مقصد غیر قانونی طور پر ریتی کی چوری کر کے فروخت کرنا تھا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔غیر قانونی طور پر ریتی، بجری یا مٹی کی کھدائی اور ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائ عمل میں لائی جائے گی۔


