کراچی(ایچ آراین دبلیو)سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا کیس،مونس علوی کی صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی-صوبائی محتسب اور فریقین خاتون نے تحریری جواب جمع کرادیا-
مونس علوی کی درخواست ناقابل سماعت ہے مسترد کی جائے-صوبائی محتسب کا دائر اختیار سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے-اس لیے دائر اختیار سے متعلق درخواست سندھ ہائیکورٹ سننے کا مجاز نہیں ہے-عدالت کی مونس علوی کے وکیل جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت-
عدالت نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے حکم امتناع میں 12 ستمبر تک توسیع کردی-درخواست گزار کو حکم امتناع مل چکا ہے اب کیا چاہتے ہیں-مونس علوی نے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف گورنر سندھ کے پاس اپیل دائر کردی ہے-گورنر سندھ نے اپیل پر کیا فیصلہ کیا ہے-
گورنر سندھ نے مونس علوی کی اپیل مسترد کردی ہے-گورنر سندھ نے مونس علوی کی اپیل مسترد نہیں کی پیر کو سماعت کے لیے مقرر کی ہے-قانون کے مطابق درخواست گزار کو اپیل کا حق ہے-جب تک اپیل پر فیصلہ نہیں ہوجاتا ہم سندھ ہائیکورٹ سے کیس نمٹا دیتے ہیں-اپیل اسکا حق ہے جب تک اپیل پر فیصلہ نہیں ہوجاتا ہے،اسے عہدے سے کیسے ہٹایا جاسکتا ہے-
گورنر اپیل سن رہے ہیں تک وہیں کیس کی پیروی کی جائے اس طرح تو چھ مہینے سندھ ہائیکورٹ سنتا رہے گا-اتنی بڑی سزا ہے کیسے دے سکتے ہیں-اس کیس میں بہت سی چیزیں پہلی بار دیکھ رہے ہیں-آپ بہت سی چیزی پہلی بار دیکھ رہے ہوں گے،26 ویں ترمیم کے بعد تو اور بھی بہت سی چیزیں دیکھنی پڑرہی ہیں-صوبائی محتسب نے مونس علوی کو خاتون کو حراساں کرنے کے جرم میں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا-


