کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)احتجاج کے دوران تشدد کا الزام،سابق ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن علن عباسی کی تبادلے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی-عدالت نے پولیس افسر کی تبادلے کے خلاف درخواست مسترد کردی-محکمے میں تقرریاں و تبادلے متعلقہ حکام کا حق ہے-
مقررہ وقت سے قبل تبادلے کے لئے جائز وجوہات کا ہونے ضروری ہے-ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار کو دو شوکاز نوٹس جاری ہوئے-درخواست گزار کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی زیر التوا ہے-آئی جی سندھ کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اچھے برتاو کے حامل ایس ایچ او تعینات کریں-
ایسے افسر کو تعینات کیا جائے جس کا ریکارڈ شفاف ہو-آئی جی سندھ عدالت کی ہدایات کو نظر انداز نا کریں-پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں محکمے کا اندرونی انتظامی معاملہ ہے-کسی افسر کا مخصوص عہدے یا تھانے پر تعیناتی کا حق نہیں-حکام افادیت اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لئے تبادلہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں-
صرف قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں عدالت مداخلت کرسکتی ہے-درخواست گزار تبادلے سے متعلق کسی غیر قانونی اقدامات کو ثابت نا کرسکے-عدالت کی فیصلے کی نقول آئی جی سندھ کو عملدرآمد کے لئے ارسال کرنے کی ہدایت کی-


