55

حیدری مارکیٹ کے قریب پولیس مقابلہ،دو ڈاکومارے گئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نارتھ ناظم آباد میں حیدری مارکیٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ فرار کی کوشش میں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی میں دونوں زخمی ہوگئے اور اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ ملزمان کے قبضے سے تین موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا.

اپنا تبصرہ بھیجیں