48

ڈسٹرکٹ سینٹرل نیوکراچی پولیس اسٹیشن کی سربراہی میں کھلے عام گٹکا ماوا فروخت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرک سینٹرل پولیس اسٹیشن نیوکراچی صنعتی ایریا کی حدود میں بکنےوالے گٹکا ماوا منشیات کی سرعام خر خریدو فروخت جاری ہے-زرائع کےمطابق گٹکا ماوا منشیات فروخت کرنے والوں علاقائی پولیس کی مکمل سرپرستی حاصل ہے-زیرنظرویڈیوز میں گٹکا ماوا منشیات کی فروخت کرنےوالےعناصربنا کسی خوف کےگٹکا ماوا فروخت کررہے ہیں-جبکہ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ علاقائی تھانے کو بھرپوربھتہ دیا جارہا ہے جس کی مد میں بلا کسی خوف و خطر گٹکا ماوا فروخت ہورہا ہے-واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر موٹرسائیکل یا پولیس وین میں آنے والے پولیس اہلکار یومیہ خرچہ پانی بھی لیکر جارہے ہیں-ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نیوکراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل صنعتی ایریا کے مختلف مقامات پر بھی کھلے عام تھانے کی سربراہی میں گٹکا ماوا فروخت ہورہا ہےاور تھانے میں بیٹھے ایس ایچ اوکوہر ہفتے ہزاروں رپوں کی بھینٹ چڑھائی جارہی ہے-ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اور اہلکار راتوں رات امیر ہوتے جارہے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں