اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائی، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے-جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ اشتہاری انسانی سمگلر گرفتار ہوگیا-ملزم فضل امین کو جھنگ روڈ فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا-
ملزم نےدیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری کو اٹلی بھجوانے کی غرض سے 15 لاکھ روپے ہتھیائے-ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور مزید رقم کا مطالبہ کرتا رہا -ملزم پاسپورٹ اور مزید رقم وصول کرنے کے لیے فیصل آباد آ رہا تھا-چھاپہ مار کاروائی میں ملزم سے 3 عدد پاکستانی پاسپورٹ اور 2 لاکھ روپے برآمد ہوئے-ملزم سے موبائل فون بھی برآمد ہوا جس میں ویزہ فراڈ سے متعلق شواہد موجود موجود تھے-ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے-


