76

ضعیف العمرخاتون کوقتل کرنےکےالزام میں گرفتارمیاں بیوی عدالت میں پیش ہوگئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضعیف العمر خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار میاں بیوی عدالت میں پیش ہوگئے-عدالت نے ملزمہ فائزہ اور اسکےشوہرکو5روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالےکردیا-

ملزمہ فائزہ نے 28 اپریل کو ساٹھ سالہ صفیہ نامی خاتون کو قتل کیا تھا-ملزمان کو گزشتہ روز سی ٹی ڈی گارڈن نے گرفتار کیا تھا۔ملزمہ فائزہ نے مقتولہ کو گلہ دباکر اور تشدد کرکے قتل کیا تھا-ملزمہ کے شوہر محمود نے واردات کے بعد ملزمہ کا ساتھ دیا-دونوں ملزمان نے مقتولہ سے سونے کی بالیاں مارکیٹ میں بیچی-

ملزمہ نے مقتول کو قتل کرکے لاش صندوق میں ڈال کر ملیر غازی ٹاؤن میں پھینک دی تھی۔مقدمے کی تفتیش سی ٹی ڈی گارڈن کے حوالے کی گئی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں