کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اے این ایف کاتعلیمی اداروں کےاطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔ 6کاروائیوں کےدوران 9 ملزمان گرفتار۔کاروائیوں میں 6 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 223 کلوگرام منشیات برآمد۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں جاری ہیں-
راولپنڈی کےعلاقےچوہڑچوک کےقریب گاڑی سے2.4 کلوگرام چرس برآمد ۔ملزم گرفتار-گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنےکااعتراف۔فیصل آباد ایئرپورٹ پردبئی جانےوالےمسافرکےپیٹ سے340 گرام وزنی 69 ہیروئن بھرے کیپسولزبرآمد۔سہراب گوٹھ کراچی کے قریب گاڑی سے 126 کلو آئس اور 18 کلو ہیروئن برآمد ۔دو ملزمان گرفتار۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گھر سے 72 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار-
ترنول پھاٹک اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 2.4 کلو چرس اور 290 گرام افیون برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔ترکئی ٹول پلازہ سوہاوہ کے قریب مسافر وین میں سوار 2 ملزمان سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


