کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضعیف العمر خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار میاں بیوی عدالت میں پیش ہوگئے-عدالت نے ملزمہ فائزہ اور اسکےشوہرکو5روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالےکردیا-ملزمہ فائزہ نے28اپریل کوساٹھ سالہ صفیہ نامی خاتون کوقتل کیا تھا-ملزمان کو گزشتہ روز سی ٹی ڈی گارڈن نے گرفتار کیا تھا۔
ملزمہ فائزہ نے مقتولہ کو گلہ دباکر اور تشدد کرکے قتل کیا تھا-ملزمہ کے شوہر محمود نے واردات کے بعد ملزمہ کا ساتھ دیا-دونوں ملزمان نے مقتولہ سے سونے کی بالیاں مارکیٹ میں بیچی-ملزمہ نے مقتول کو قتل کرکے لاش صندوق میں ڈال کر ملیر غازی ٹاؤن میں پھینک دی تھی۔ مقدمے کی تفتیش سی ٹی ڈی گارڈن کے حوالے کی گئی ہے-


