کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قائدآباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث اور IR لسٹڈ 1 ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے گوندل شادی ہال لانڈھی قائدآباد کی حدود سے 1 ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 610 گرام چرس اور فروختی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتارملزم کی شناخت عظمت خان ولد فضل ربی کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم علاقے میں مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرتا تھا۔گرفتار ملزم کا نام IR لسٹ میں بھی موجود ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


