39

گلستان جوہر میں ڈاکؤوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گلستان جوہر میں ڈاکؤوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا-سیکیورٹی گارڈ کو دو گولیاں لگیں-دو ڈاکو علی الصبح ڈبل روٹی سپلائی پر آنے والی وین کو لوٹنے کے لئے تعاقب کرتے آئے-سیکیورٹی گارڈ نے ڈاکؤوں کو دیکھا تو فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا-سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ پر ڈاکو واردات کئے بغیر فرار ہوگئے-زخمی گارڈ کا تعلق اسپاٹ سیکیورٹی کمپنی سے ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں