61

میمن گوٹھ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)میمن گوٹھ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ میمن گوٹھ کیںحدود سے 1 ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد 610 گرام اعلی کوالٹی چرس اور فروختگی رقم برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزم کی شناخت اکرم عرف ٹوٹا کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم علاقے میں مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرتے تھے۔گرفتار ملزم کا نام کیٹیگری B پولیس کی مطلوبہ فہرست میں شامل تھا.گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں