کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ مبینہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی، لسٹڈ گٹکا ماوا فروش ملزمان گرفتار۔ملزمان مبینہ ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں گٹکا ماوا فروخت کرنے میں ملوث تھے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر موسمیات کے قریب کارروائی کرکے دو گٹکا ماوا فروش ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں سمیر عرف سمیع اللہ ولد نوید اور فیصل عرف حبیب ولد غلام فرید شامل ہیں۔


