کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے شراب فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر جمالی پل کے قریب کارروائی کرکے 02 شراب فروش ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے شراب کی بوتلیں اور نقدی رقم برآمد کرلی گئیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں چاکر خان ولد سردار خان اور فیضان ولد ندیم شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔


