کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ بریگیڈ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹیونیشیا لائن کے قریب کارروائی کرکے ملزم فاروق ولد محمد جاوید کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اورقبل ازبھی ذیل مقدمات میں گرفتارہوکر جیل جا چکا ہے۔1. مقدمہ الزام نمبر 314/2021 بجرم دفعہ 6/9/B کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ تھانہ بریگیڈ۔2. مقدمہ الزام نمبر 72/2022 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ بریگیڈ۔


