حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)قاسم آباد پولیس نےمنشیات کےخلاف بڑی کارروائی کرتےہوئےشراب سےبھری کارکوتحویل میں لےلیا۔ایس ایچ او صغير حسین سانگی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی کو روکا، جس کی تلاشی کے دوران تین سو سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔پولیس نے موقع پر موجود دو ملزمان، شاہد علی پلھہ اور سنگھار علی سولنگی کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
34


