لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ کینٹ کےعلاقہ وارڈ نمبر4میں خواتین وبچوں پرتشدد کاواقعہ،ڈی پی اوسیالکوٹ کانوٹس،ملزم گرفتارہوگیا-تفصیلات کےمطابق تھانہ کینٹ کی حدود وارڈ نمبر4میں احمد واسع نامی اوباش نوجوان نےمعمولی رنجش پر ایک رہائشی گھر میں زبردستی داخل ہوکرگھرمیں موجود خواتین اوربچوں کوتشدد اوربدسلوکی کا نشانہ بنایا تھاواقعہ سےمتعلق ویڈیوبھی منطرعام پرآئی تھی۔
متاثرہ شہری عدنان بٹ کی درخواست پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ، فیصل شہزاد نے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود ڈھڈی کو ملزم کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا حکم جاری کیا۔
ایس ایچ او کینٹ مدثر بریار نے مقدمہ درج کر کے ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں مختلف مقامات پر ریڈ کیے اور قلیل مدت میں ملزم احمد واسع کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا ہے۔
ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ خواتین پر تشدد اور ہراسگی جیسے بزدلانہ اور ناقابل برداشت واقعات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ پولیس وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق قانون کی حکمرانی، شہریوں کے تحفظ اور مظلوم کی دادرسی کیلیے بھرپور عزم کے ساتھ کوشاں ہے ۔ قانون شکنی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت اور فوری ایکشن جاری رہے گا تاکہ معاشرے میں امن و امان اور شہریوں کا اعتماد برقرار رہے۔


