66

مبینہ جعلی خفیہ ایجنسی کا اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار

پشین یارو(ایچ آراین ڈبلیو)مبینہ جعلی خفیہ ایجنسی کا اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار گاڑیوں سے اسلحے کے زور پر بھتہ وصولی کا انکشاف ہوا ہے-چمن کسٹم چیک پوسٹ “یارو” پرایک کا میاب کارروائی کےدوران جعلی خفیہ ایجنسی کا اہلکاررنگےہاتھوں پکڑاگیا ڈرائیور حضرات کی بروقت نشاندہی پر کسٹم حکام نے ایک مشکوک ویٹز گاڑی کو روکا، جس کے ڈرائیور رفیع اللہ ولد محمد ظریف نے خود کو کسٹمز اور خفیہ ادارے کا اہلکار ظاہر کر رکھا تھا-

انکشاف ہوا ہے کہ ملزم طویل عرصے سے مختلف ہوٹلز اور اڈوں پر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو اسلحے کے زور پر ڈرا دھمکا کر بھاری رقم بٹورتارہا۔ موقع پرموجود اہلکاروں نےفوری کارروائی کرتےہوئےملزم کواسلحہ اورگاڑی سمیت گرفتارکرلیا-ابتدائی تفتیش میں بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے، جس کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے لیویز فورس کے حوالے کر دیا گیا۔ لیویز نے ملزم کے خلاف فراڈ، دھوکہ دہی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت مختلف سنگین دفعات کے تحت دو مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مزید گرفتاریاں اور انکشافات متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں