72

اسمگلنگ کیخلاف کاروائی 400 کاٹن سگریٹ پکڑی گئی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اسسٹنٹ کمشنر کاریزات کی اسمگلنگ کیخلاف کاروائی 400 کاٹن سگریٹ پکڑی گئی جبکہ سرکاری ریکارڈ اور میڈیا پر 149 کاٹن سگریٹ ظاہر کیئے گئے جبکہ 200 بیگ گٹکا چھالیہ پکڑی گئی جس میں سے صرف 82 بیگ ظاہر کیئے گئے کروڑوں روپے کا مال غائب پورے معاملے میں ایک لیویز سپاہی جسے چیک پوسٹ کا انچارج بنایا گیا ہے مال غائب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

گُزشتہ روز پشین کی تحصیل کاریزات میں ایک چیک پوسٹ انچارج لیویز سپاہی حکیم آغا نے کاروائی کرتے ہوئے ایک مال بردار گاڑی سے 400 کاٹن امپورٹڈ سگریٹ اور 200 سے زائد بوریاں چھالیہ گھٹکا کے بیگ پکڑے جوکہ غیر قانونی طور پر پنجاب اسمگل کیا جارہا تھا جبکہ معاملہ کا علم ہوتے ہی اسسٹنٹ کمشنر کاریزات امیر حمزہ نے موقع پر پہنچ کر اسمگل ہونے والے تمام آئٹم کا جائزہ لیا اور ہنگانکہ چیک پوسٹ انچارج کی ملی بھگت سے 400 کاٹن سگریٹ میں سے 251 کاٹن سگریٹ غائب کرکے سرکاری ریکارڈ اور مقدمہ میں 149 سگریٹ کے کاٹن ظاہر کیئے جبکہ 200 پارسل/بیگ گھٹکا اور چھالیہ میں سے 118 بیگ غائب کرکے سرکاری ریکارڈ اور مقدمہ میں صرف 82 بیگ ظاہر کئے۔

شنید میں آیا ہے کہ جونسے 251 سگریٹ کے کاٹن غائب کئے گئے ہیں ان سگریٹ کے کارٹنوں کی قیمت کروڑوں روپے ہے جبکہ 1 کارٹن کی قیمت 7 سے 10 لاکھ کے درمیان ہے جبکہ غائب ہونے والے 118 پارسل بیگ چھالیہ گھٹکا کی قیمت بھی لاکھوں میں ہے۔

بدقسمتی یہ ہے کہ اتنی بڑی کاروائی میں گاڑی پکڑی گئی مال پکڑا گیا مگر کوئی بھی گرفتار نہیں ہوا نہ ہی کسی اسمگلر کا نام منظرعام پر آیا کہ آخر یہ اسمگلنگ کی کوشش تھی کس کی اور کروڑوں روپے کا مال غائب کردیا گیا یاد رہے اس سے قبل بھی ضلع پشین کے ایک اسسٹنٹ کمشنر نے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرکے اس میں سے منشیات کا بڑا حصہ غائب کردیا تھا جسکے بعد الزام ثابت ہونے پر مذکورہ اسسٹنٹ کمشنر اور لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں