67

تھانہ مدینہ کالونی اور تھانہ سعیدآباد کی حدود میں امجدڈانسرکا ماوا گٹکا کی سپلائی دھڑلے سے جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اہم ذرائع کے مطابق ایس ایچ او مدینہ کالونی اور ایس ایچ او سعیدآباد نے ایک کریمنل ریکارڈ جس کے خلاف تھانہ مدینہ کالونی اور تھانہ سعیدآباد میں متعدد مقدمات درج ہونے کے باوجود امجدڈانسر کوہفتہ وار سیٹنگ پر موکل کا پروانہ جاری کردیاجس سی آر او بطور ثبوت منسلک کیا جارہاہے-

اہم ذرائع نےمزید بتایا کہ پورے مدینہ کالونی تھانے اور سعیدآباد تھانےکی حدود میں جگہ جگہ لگی کیبنوں پر امجدڈانسر نامی شخص کا بڑے پیمانےپرکینسرنما گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کی جاتی ہے جس پر علاقہ معززین کا کہنا ہے کہ علاقے میں گٹکا ماواکے گھنؤانے کاروبار کوبند کروانےمیں ایس ایچ اومدینہ کالونی اورایس ایچ او سعیدآباد مکمل طور پر ناکام دکھائی دے ریے ہیں اور علاقہ مکینوں کی آئی جی سندھ ایڈیشنل آئی جی کراچی ایس ایس پی کیماڑی سےاپیل کی ہےکہ ہمارے علاقے کو ان تمام جرائم سے پاک کرواکے ہمارے بچوں اور نوجوانوں نسل کا مستقبل برباد ہونے سے بچایا جائے اور اس معاملے کی اپنے کسی ایماندارپولیس آفیسر سے انکوائری کروائی جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں