40

پولیس نے ملزمان کو ناپاک مقاصد میں ناکام بنا دیا،پولیس اورملزمان کا آمناسامنا

لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس نے ملزمان کو ناپاک مقاصد میں ناکام بنا دیا۔موٹرسائیکل چھیننےوالی اطلاع پرلاڑکانوپولیس کا کوئیک رسپانس۔ پولیس اور ملزمان کا آباد والے علاقے میں آمنا سامنا۔ مقابلے کے دوران چھینی جانے والی موٹر سائیکل برآمد کرنے سمیت فرار ہونے والے ملزمان کی موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس کرلی گئی۔

تھانہ گڑھی خدا بخش بھٹو اور تھانہ لاشاری کی ملنے والی حدود جاگرانی سم شاخ والے علاقے سے بنگل دیرو کے رہائش پذیر شہری فدا حسین بھٹو سے ھائی اسپیڈ موٹر سائیکل چھیننے والی اطلاع پر ایکٹو پیٹرولنگ کے نتیجے میں پولیس نے کوئیک رسپانس کرتے ہوئے علاقے کی ناکا بندی کرتے ہوئے ملزمان کا محاصرہ کیا۔

مقابلے کے دوران بروقت چھینی گئی ھائی اسپیڈ موٹر سائیکل برآمد کرالی گئی-پولیس کا گھیراؤ دیکھتے ہی ملزمان خود کی CD70 موٹر سائیکل بھی چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوئے۔

ایس ایس پی لاڑکانو جناب احمد چودھری صاحب QPM, PSP نے متعلقہ ایس ایچ او تھانہ گڑھی خدا بخش بھٹو اور ایس ایچ او تھانہ لاشاری کو شاباشیں دیتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانو کے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے ASP رتوڈیرو فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد علی صاحب کی زیرنگرانی ملزمان کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں