66

مرڈرکیس اورزبیرگوپانگ زخمی کیس کےملزمان 24گھنٹوں کےاندراسلحہ سمیت گرفتار

لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)ھدایت اللہ گوپانگ مرڈرکیس اورزبیرگوپانگ زخمی کیس کےملزمان 24گھنٹوں کےاندراسلحہ سمیت گرفتار۔پولیس کی بروقت کارروائی پر ایس ایس پی لاڑکانو جناب احمد چودھری صاحب QPM, PSP کی جانب سے ASP رتوڈیرو فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد علی صاحب اور متعلقہ SHO تھانہ دھامراہ انسپیکٹر سجاد احمد بھٹی کے لیے تعریفی اسناد کے احکامات جاری۔

گرفتار ملزمان میں جاوید گوپانگ،خورشید گوپانگ، ذوالفقار گوپانگ اور غلام علی رضا گوپانگ شامل ہیں۔دو ملزمان سے اسلحہ دو عدد (پسٹل) برآمد ہونے پر سندھ آرمس ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ واضع رہے کے مقتول اور ملزمان ایک ہی گاؤں کے رہائش پذیر اور ایک ہی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہیں، دونوں فریقین کا ذاتی رنجش پر تنازعہ تھا۔درج کیسز کی تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں