کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ گلشن ڈویژن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا سپلائی/فروشی میں ملوث ملزم گرفتار۔پی آئی بی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزم محمد یوسف ولد نورمحمد کوگرفتارکیا۔
ملزم کے قبضے سے ایک من سے زائد چھالیہ، تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔سپلائی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل نمبری KPS-0784 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔


