45

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کارروائی ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا-

ملزم اسد اقبال کوجھنگ روڈ فیصل آباد سےگرفتارکیا گیا-ملزم غیرقانونی طورپرکرنسی ایکسچینج کا کاروبارکرنےمیں ملوث پایا گیا-ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے-ملزم کے موبائل فون سے 10 لاکھ چینی یوآن، 10 لاکھ اماراتی درہم اور 2 لاکھ 50 ہزار یورو کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز/ حوالہ جات کے شواہد برآمد-ملزم سے تفتیش جاری ہے-دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں