کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)منشیات فروش کے خلاف تھانہ سول لائن پولیس کی مؤثر کارروائی، 560 گرام چرس برآمد- منشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سول لائن پولیس نے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا-گرفتار ملزم کی شناخت سیلمان عرف کارغہ ولد ثابت گل کے نام سے ہوئی ہے-
ملزم کے قبضے سے 560 گرام چرس برآمد ہوئی۔گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ 2024 کے تحت ایف آئی آر نمبر 151/2025 بجرم دفعہ 9(1)3B تھانہ سول لائن میں درج کر لی گئی ہے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


