47

حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن،2ملزمان گرفتار

اسلام آباد(ایچ آراین دبلیو)ایف آئی اے کراچی زون کا حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن-کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کورنگی سے منظم گینگ کے2ملزمان کوگرفتارکرلیا-ملزمان کی نشاندہی پر کروڑوں مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد-

ملزمان کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی-ملزمان کورنگی انڈسٹریل ایریا سے حوالہ ہنڈی کی رقم وصول کررہےتھے-ملزمان حوالہ ہنڈی رقوم کی ترسیل کےلئےموٹرسائیکل کااستعمال کرتےتھے-گرفتارملزم محمد جنید اور وسیم سے8لاکھ روپےبرآمد کرلئےگئے-گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر سعیمہ لگژری ہومز میں ایف آئی اے کا ایک اور چھاپہ-

گھر سے بڑی مقدار میں پاکستانی و غیر ملکی کرنسی، لیجرز اور شواہد برآمد-برآمد ہونے والی کرنسی میں 99 لاکھ روپے، 13,500 پاؤنڈ، 6,300 امریکی ڈالر برآمد14,500 سعودی ریال، 10900 یو اے ای درہم، 1150 یورو اور 8000 تھائی بھات بھی برآمد23 لاکھ روپے مالیت کے ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس بھی برآمدہوگئے-ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، تحقیقات جاری دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں