کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو )نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ شہداء بدر کی قربانیوں کو تاقیامت رکھاجائیگا،معرکہ بدرمیں حق کو فتح اور کفر کو شرمناک شکست ہوئی،دین اسلام کی سربلندی کیلئے صحابہ کرام کا جذبہ جہادکو مشعل بناکر ہی کشمیر وفلسطین کو اسلام دشمن قوتوں سے نجات دلائی جاسکتی ہے، امیرالمومنین سیدنا حضرت مولا علی ؓ کی سیرت تمام عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے،حضرت علی کے پیغام اورفکرپرعمل پیراہونے کی اشدضرورت ہے،نبی پاک ﷺ نے فرمایا ”میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے“ جس نے شہر علم میں آنا ہے تو اسی دروازے سے آنا ہوگا۔حضرت مولا علیؒ محبت صراطِ مستقیم اور آپکا بغض نارِِ جھیم ہے،آپ کا راستہ جدوجہد، استقامت،علم ومعرفت اور جہاد کا راستہ ہے،معاشرے سے فاسد نظریات کے خاتمے کیلئے مر تضوی افکار کو عام کرنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کااظہارانہوں نے جامع مسجد الرحمان اخترکالونی میں شہدائے بدر ومولاعلی رضی اللہ عنہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ،کراچی نائب امیر محمد فرحان قادری،رکن رابطہ کمیٹی محمد عامر قادری،علماء بورڈ کے رکن علامہ محمو دقادری،احسان جدون،فرحان عباسی،مفتی سید ضیغم علی،گردیزی،رانا نسیم احمد،چوہدری نذیر ودیگر موجود تھے،شرکاء کیلئے افطار وڈنر کا بھی انتظام کیا گیا تھا،محمد شاہد غوری کا کہنا تھا کہ حضرت علی المرتضیٰ جرأت و بہادری کے پیکر تھے آپؓ نے جرأت و بہادری کی وہ تاریخ رقم کی جس کی نظیر تاریخ میں ملنا مشکل ہے۔اسلام کی سربلندی اور اشاعت کیلئے آپکی گراں قدرخدمات ہماراسرمایہ ئ افتخارہیں۔آپکی مبارک زندگی کل اُمت مسلمہ اورمثالی طرزحکومت دنیابھرکے حکمرانوں کیلئے بہترین نمونہ ہے۔یوم علیؓ کے موقع پر ہمیں اپناجائزہ لینے ٗمحاسبہ کرنے اورعمل کوکردارکو بہتربنانے کاعہد کرناچاہیے۔اُمت مسلمہ کو درپیش تمام عصری مسائل کا حل آپ کی تعلیمات پرعمل پیراہونے میں ہی مضمرہے،ہمیں متحدہوکرملک دشمن عناصرکی سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرناچاہیے اورملک میں امن واستحکام کیلئے اپنا بھرپورکرداراداکرنا چاہیے۔#


