سندھ پولیس ملاپ یونٹ گمشدہ اور لاوارث بچوں کی تلاش اور انہیں ان کے اہل خانہ سے ملانا اپنی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،
سندہ پولیس ملاپ یونٹ زارا الرٹ، زینب الرٹ، سی پی ایل سی، ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ سے مل کر کام کرتا ہے ان کا مقصد گمشدہ بچوں کے درست اعداد و شمار اکٹھا کرنا اور مشترکہ کاوشوں سے ان کی بازیابی کو یقینی بنانا ہے۔
مزید برآں، سندھ پولیس نے گمشدہ بچوں کی اطلاعات کے اندراج اور تلاش کے لیے ایک خصوصی ایپلیکیشن تیار کی ہے۔ اس ایپ تک رسائی پولیس کے تمام متعلقہ شعبوں اور اداروں کو دی جائے گی تاکہ وہ گمشدہ بچوں کی معلومات کا اندراج اور بازیابی کو یقینی بنا سکیں۔
عوام سے گزارش ہے کہ گمشدہ بچوں کی اطلاع فوری طور پر اپنے قریبی پولیس اسٹیشن یا پولیس ہیلپ لائن 15 یا ملاپ یونٹ کے ان نمبرز پر 03490252792 , 03158801454 ,03070967955 تفصیلات واٹس ایپ کریں دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔


