آج پوری دنیا میں یوم آب کے موقع پر مئیر کراچی نے خانہ پری کی خوش خبری سنا دی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو )میئر کراچی و چیئرمین واٹر کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عالمی یومِ آب کے موقع پر اپنے جاری ایک بیان میں پانی کے تحفظ اور پائیدار انتظام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا میں پانی کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور رواں سال پانی کے عالمی دن کا تھیم گلیشئر کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرتا ہے انہوں نے کہا عالمی یومِ آب کے موقع پر میں بطور میئر کراچی تمام شہریوں کے لیے پانی کی مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں کیونکہ پانی حیات ہے اور یہ انسان کا بنیادی حق ہے اور جہاں پانی کا ضیاع ہو رہا ہے اسے بچانا ہم سب کی زمہ داری ہے ان کا کہنا تھا بڑھتی گلوبل وارمنگ اور متوقع خوشک سالی میں پانی کا ہر قطرہ قیمتی ہے اس لیے آج پانی کی قدر کریں تاکہ ہمارا کل موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ رہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میٹھا پانی بچا کر شہریوں کو دیں گے اور سمندر کے پانی کو میٹھا کرکے شہر میں لائیں گے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ کراچی میں پانی کی طلب اور رسد میں شدید فرق ہے میئر کراچی نے کہا ہم پانی کی کمی اور سپلائی کو مزید بہتر کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں اور شہر بھر میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ سندھ حکومت کراچی کی بہتری اور ترقی کے لیے سرگرم عمل ہے اور اس ضمن میں سندھ حکومت کی جانب سے شہر میں پینے کے پانی کی کمی کو دور کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں انہوں نے کہا پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے شہریوں کو بچانے کے لیے 290 ملین روپے کی لاگت سے شہر کے مختلف علاقوں میں 29 جدید کلورینیشن اسٹیشنز بنا رہے ہیں اور سندھ حکومت کے تعاون سے حب کینال منصوبے پر دن رات کام تیزی سے جاری ہے یہ منصوبہ مکمل ہونے سے 14 اگست 2025 کو شہر میں یومیہ چار کروڑ گیلن اضافی پانی آنا شروع ہو جائے گا دھابیجی پمپنگ اسٹیشن اور اولڈ پپری مین پر پانی کی نئی لائینیں ڈالی جارہی ہیں پرانی لائنوں سے جو پانی ضائع ہو رہا تھا وہ اب شہریوں کو ملے گا اس کے علاؤہ ملیر ندی پر واٹر کارپوریشن کی لائنوں پر پروٹیکشن کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ کے فور منصوبے کی آگمینٹیشن کا کام جلد شروع کیا جائے گا انہوں نے شہریوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے وسائل کو جدید انتظام کے تحت استعمال کیا جائے تاکہ مستقبل میں پانی وافر مقدار میں دستیاب ہو سکے ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی زندگی ہے اس لیے پانی کفایت شعاری سے استعمال کریں کیونکہ یہ ہمارا دینی معاشرتی قومی فرض اور وقت کی اہم ضرورت بھی ہے اس لیے آئیے اپنے لیے اپنی آنے والی نسلوں اور اس کرہ ارض کے لیے پانی احتیاط سے استعمال کریں واضح رہے کہ پانی کا عالمی دن ہر سال 22 مارچ کو منایا جاتا ہے تاکہ میٹھے پانی کے وسائل کی اہمیت اور پائیدار انتظام کی ضرورت کو اجاگر کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں