37

کچرا جلانے سے منع کرنے پریونیورسٹی کے پروفیسرپررینجرزگارڈکا تشدد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کچرا جلانے سے منع کرنے پر کراچی یونیورسٹی کےسینیئر پروفیسر کو رینجرز گارڈ نے تشدد کر کے زخمی کر دیا
ایک استاد کے ساتھ بدسلوکی افسوسناک ہے-تشدد کا الزام رینجرز کے ونگ کمانڈر کے گارڈ پر عائد کیا گیا ہے-بکریوں کو مچھروں سے بچانے کے لیےپروفیسر صاحب کے سامنے والے بنگلہ میں کچرا جلایا جاتا ہے-

یہ واقعہ 15 جولائی 2025 کو جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر آفاق احمد صدیقی کے ساتھ پیش آیا ہے تعلیمی اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی رینجرز اس واقعہ کا فوری نوٹس لیں معاشرے میں ایک استاد کے ساتھ بدسلوکی نہ صرف گھناؤنا فعل ہے بلکہ اختیارات کا بدترین ناجائز استعمال ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں