کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہے۔ پاکستان ریلوے کے اعلامئے کے مطابق آج بروز بدھ 16 جولائی کو کراچی سے رحمان بابا ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کے بعد دوپہر 2 بجے روانہ ہوئی۔ پاکستان ایکسپریس ڈھائی گھنٹےتاخیرسے شام ساڑھے چار اور قراقرم ایکسپریس آدھے گھنٹے تاخیر سے سہ پہر ساڑھے تین بجے روانہ ہوگی۔ علامہ اقبال ایکسپریس بھی آدھے گھنٹہ تاخیر کے بعد شام چار بجے اور پاک بزنس ایکسپریس 1 گھنٹہ تاخیر کے بعد شام 5 بجے روانہ ہوگی۔ ملت ایکسپریس کو شام 5 بجے روانہ ہونا تھا لیکن اب یہ ٹرین 45 منٹ تاخیر سے 5:45 اور تیزگام ایکسپریس ساڑھے 5 کے بجائے 45 منٹ تاخیر سے شام سوا 6 بجے روانہ ہوگی۔
42


