کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیف الیکشن آفیسر کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن برائے الیکشن2025-27 ء انجینئرمحمد فہد نے کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئرایسوسی ایشن انتخابات برائے 2025-27 ء کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔نتائج کے مطابق کراچی یونیورسٹی آفیسرزپرائڈ نے خازن اور مجلس عاملہ کی ایک نشست کے علاوہ تمام نشستوں پرکامیابی حاصل کرلی ہے۔ کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے 2025-27 ء میں سب سے زیادہ 159ووٹ آفیسرز پرائڈ کے رکن مجلس عاملہ کے امیدوار وممبرسنڈیکیٹ جامعہ کراچی ڈاکٹر محمد حسان اوج نے حاصل کئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی آفیسرزپرائڈکے ڈاکٹر سید فیصل ہاشمی 106 ووٹ لے کر صدرمنتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں گرینڈ آفیسرزالائنس کے اختیارعباس نے 80 اورنیوٹرل آفیسرزفورم کے سید محمد علی کاظمی نے 56 ووٹ حاصل کئے۔
نائب صدر کی نشست پر آفیسرز پرائڈ کے محمد سمیع 100ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں گرینڈ آفیسرزالائنس کے ڈاکٹر عادل شکیل نے 78 اورنیوٹرل آفیسرزگروپ کے رشید عالم نے 35 ووٹ حاصل کئے۔
جنرل سیکریٹری کی نشست پر آفیسرز پرائڈ کے زبیر اعظمی 121 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں گرینڈ آفیسرزالائنس کے ڈاکٹر محمد کاشف نے 73 اورنیوٹرل آفیسرزگروپ کے محمد ریحان نے 49 ووٹ حاصل کئے۔
جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر آفیسرز پرائڈ کے ڈاکٹر سید جعفر عسکری 118 ووٹ لے کرمنتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں گرینڈ آفیسرزالائنس کے ثناء اللہ نے 67 اورنیوٹرل آفیسرزگروپ کے سید شاہ محمد طارق نے 45 ووٹ حاصل کئے۔
ٹریژار(خازن) کی نشست کے لئے گرینڈ آفیسرزالائنس کے اشفاق احمد 103ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں آفیسرز پرائڈ کے وسیم احمد نے 89 اورنیوٹرل آفیسرزگروپ کی وافرامتانت ذہین نے 44 ووٹ حاصل کئے۔
علاوہ ازیں مجلس عاملہ کی09 نشستوں پر آفیسرز پرائڈ نے کامیابی حاصل جبکہ ایک نشست پر گرینڈ آفیسرزالائنس کو کامیابی ملی۔آفیسرزپرائڈ کی جانب سے مجلس عاملہ کی نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والوں میں کبیر خان،محمد علی،محمد کامران خان،محمد نوید اختر،نسیم احمد،شاہنوازاعجاز،شرافت اللہ فہیم اور صدیق نوید شامل ہیں جبکہ گرینڈ آفیسرزالائنس کے مجلس عاملہ کی نشست پر کامیاب ہونے والوں میں حافظ محمد ذکاالرحمن شامل ہیں۔
انتخابات میں 248 افسران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔انتخابات صبح 9:30 تا دوپہر2:00 بجے تک کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہوئے۔


