41

سرجانی ٹاؤن سائرہ بی بی گوٹھ میں غیر قانونی ٹینکر مافیا سرگرم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب وائس چیئرمین ہے بھائی نے غیر قانونی ہائیڈرنٹ کھول لیا-اطلاعات کے مطابق سائرہ بی بی گوٹھ میں پانی کی لائن پاکستان پیپلز پارٹی کے تعاون سے عوامی مفاد کے لئے لگائی گئی-جبکہ عوامی مفاد کے بجائے، وڈیرہ شاہی مفاد کمانے میں مصروف ہے-

وڈیروں کے فارم ہاؤس سے غیر قانونی طور پر ہائیڈریٹ قائم کرکے ٹینکر کے ذریعے مہنگے داموں پانی فروخت کیا جا رہا ہے-ایک ٹینکر کے تین حصے جبکہ ایک حصہ تین سے ساڑھے تین ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے-پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹیک پر منتخب یوسی وائس چیئرمین کے بھائی نے اپنی ریاست قائم کر رکھی ہے-

انکی ریاست سے بغاوت کرنے والوں کا حشر وہی ہوتا ہے جو گیدڑوں کا جھنڈ بھیڑ کا کرتا ہے-عوام نے کمشنر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ، ایم ڈی واٹر بورڈ، ڈپٹی کمشنر ضلع غربی، ایس ایس پی غربی اور ایس ایچ او سرجانی سے اپیل کی ہے کہ اس وڈیرہ شاہی کا خاتمی کیا جائے-

عوام کے حق کا پانی عوام کے گھروں پر میسر کرایا جائے، واٹر بورڈ بل کی صورت میں حکومتی رقم وصول کرے جو عوام الناس خوشی سے دینے کو تیار ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں