50

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی متاثر ہے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی متاثر ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بریک ڈاؤن رات 12 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں لائن نمبر 5 دو مختلف مقامات سے متاثر ہوئی۔ ترجمان کے مطابق پمپنگ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے جو اگلے 36 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ شہر کو عارضی طور پر 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔ ترجمان کےالیکٹرک کےمطابق بجلی کا بریک ڈاؤن اندرونی کیبل فالٹ کےباعث پیش آیا، واٹرکارپوریشن نے کےالیکٹرک سے صبح ساڑھے 4 بجے رابطہ کیا۔ کےالیکٹرک سائیڈ سے پمپنگ اسٹیشن کو سپلائی میں رکاوٹ نہیں، ٹیمیں اندرونی فالٹ کی درستگی کیلئے معاونت فراہم کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں