38

وزیراعلی سندھ کا کراچی میں اہم منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکراچی میں جاری اہم منصوبوں پرپیش رفت کاجائزہ لیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کومختلف منصوبوں سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نیشنل ہائی وے (این 5) اور موٹروے (ایم 9) کومنسلک کرنے والے نیولنک روڈ کو 25 جولائی تک عوام کیلئے کھولنے کی ہدایت کی۔ مرادعلی شاہ نے اجلاس کے دوران کہا کہ اکتوبر 2025 کے آخر تک مکمل انٹرچینج کی تعمیر مکمل کی جائے تاکہ ایم 9 موٹر وے پر ٹریفک کی روانی بہتر ہو سکے۔ نئی لنک روڈ کے کھلنے کے بعد پرانی سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں