42

کراچی والوں کیلیے بڑی خوشخبری، نادرا کے نئے سینٹر میں خدمات کا آغاز

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہر قائد کے شہریوں کیلیے نئے سینٹر میں خدمات کا آغاز کر دیا۔
نادرا نے کراچی ضلع جنوبی کے شہریوں کی بھرپور سہولت کیلیے ایم اے جناح روڈ پر کانڈا والہ بلڈنگ کی چوتھی منزل پر نئے رجسٹریشن سینٹر میں خدمات کا آغاز کیا ہے۔رجسٹریشن سینٹر میں صبح 8:30 سے شام 4:30 بجے تک شہریوں کو خدمات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہی گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں