49

ملیرمیں پانی مافیا سرگرم،وزیراعلی سندھ کے احکامات ردی کی ٹوکری میں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیر سٹی تھانے کی حدود صاحبداد گوٹھ شیش محل میں واٹر بورڈ پانی کی لائن میں پانی چوری کر کے فروخت کرنے کا انکشاف-ملیر جناح اسکوائر لیاقت اسکوائر۔ملّت گارڈن Gایریا .Hایریا .Fساؤتھ Cایریا۔لیاقت مارکیٹ شیشہ گلی مختلف علاقوں کے عوام پینے کے میٹھے پانی بیس سال سے محروم سیاسی جماعتوں کے وعدے دعوے اب تک وفا نہ ہو سکے-

جب کہ دوسری طرف ناد علی انڈسٹریل ایریا صباء پاک کمپاؤنڈ کے اندر غیر قانونی ہائیڈرنٹ پینے کا میٹھا پانی سوزوکی پیکپ گاڑی میں ڈنکی لگا کر غیر قانونی طریقے سے ملیر کے مختلف علاقوں میں مہنگے داموں میں 24 گھنٹے فروخت جاری

پانی کی لائینوں سے غیر قانونی طور پر پانی چوری کر کے فیکٹریوں اور ملیر کے مختلف علاقوں میں فروخت کیا جاتا ہے-شیش محل روڈ سے مین لائن سے پانی کا غیر قانونی کنکشن سوالیہ نشان ہے-

ملیر محبت نگر سے شیش محل تک روڈ سنگل ہے جس کی وجہ سے حادثات بھی پیش آتے رہتے ہیں، ایسے میں شہری و صوبائی حکومت سے درخواست ہے کہ محبت نگر سے شیش محل تک روڈ کو دوطرفہ کرنے کے لیے درمیان میں فٹ پاتھ تعمیر کیا جائے ، مذید یہ کہ شیش محل سے نادعلی اسٹاپ تک ناجائز پانی سپلائی و گدھا گاڑی مافیا نے روڈ کو ناقابلِ استعمال بناکر بند کردیاہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے۔ صوبائی و شہری حکومت فوری طور پر نوٹس لے اور روڈ کی مرمت کراکر ٹریفک کے لیے کھولے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں