61

ملیر، میمن گوٹھ کے قریب ڈملوٹی کے مقام پر ہزاروں سال پرانا قدیمی قصبہ دریافت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیر میمن گوٹھ کے قریب ڈملوٹی کے مقام پر ہزاروں سال پرانا قدیمی قصبہ دریافت کرلیا- جس کی ساخت اور ثقافتی آثار موہن جو دڑو سے مشابہت رکھتے ہیں۔ ماہر آثار قدیمہ رفیق بلوچ کے مطابق اس تاریخی مقام کو ”اللہ ڈنو“ کا مقام قرار دیا گیا ہے، جہاں کھدائی کے دوران متعدد رہائشی ڈھانچوں، خواتین کے زیورات، برتنوں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کے آثار ملے ہیں۔

رفیق بلوچ کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی مقام ملیر ندی کے کنارے واقع ہے اور یہاں سے ایسے آثار بھی ملے ہیں جو قدیم زمانے میں پالتو جانوروں کی موجودگی کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہاں کے گھروں کی ساخت، شہروں کے نقشے، اور زیورات کی اقسام وادی سندھ کی تہذیب سے گہری مماثلت رکھتی ہیں، جو یہ ثابت کرتی ہیں کہ یہ علاقہ ماضی میں ایک باقاعدہ تہذیبی بستی رہا ہوگا۔

پورا کراچی ہی ہڑپہ اور موئن جو ڈرو میں تبدیل ہو چکا ہے، حیرت یہ ان کو نظر نہیں آیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں