پولیس مقابلے میں زخمی خطرناک موٹر سائیکل لفٹر گرفتار، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اے وی ایل سی کی ایک اور بڑی کاروائی۔

پولیس مقابلے میں زخمی خطرناک موٹر سائیکل لفٹر گرفتار،
مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد۔

اے وی ایل سی پولیس اورنگی ڈویژن2 کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ملزم شہزاد ولد رفیق کو گرفتار کرلیا۔ ملزم دوران پولیس مقابلہ حب ندی کے قریب زخمی ہوا، جسے فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔

مقابلہ منگھوپیر روڈ نزد نہر علا قہ تھا نہ منگھو پیر کے مقام پر پیش آیا۔

گرفتار ملزم شہزاد ولد رفیق پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے کے بعد حراست میں لیا گیا

ملزم اورنگی ٹاؤن کا رہائشی اور متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزم اس سے قبل بھی دوران ڈکیتی پولیس مقابلہ کے بعد گولی لگنے سے زخمی ہوکر گرفتار ہو چکا ہے۔

تھانہ سرجانی ٹاؤن سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل نمبر KKJ-6707 اور 30 بور TT پستول برآمد۔

ملزم سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں کاکا نذیر رند کو اللہ آباد حب بلوچستان میں فروخت کرتاہے۔

ملزم کے خلاف پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات تھانہ منگھوپیر میں درج کیے جا رہے ہیں۔

ملزم شہزاد کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنز میں درج مقدمات کی تفصیلات

نمبر 1: مقدمہ الزام نمبر: 153/2021 – دفعہ 392/397/34، پاکستان بازار تھانہ
نمبر 2: مقدمہ الزام نمبر: 155/2021 – دفعہ 392/397/34، پاکستان بازار تھانہ
نمبر 3: مقدمہ الزام نمبر: 156/2021 – دفعہ 353/324/34 7ATA، پاکستان بازار تھانہ
نمبر 4: مقدمہ الزام نمبر: 157/2021 – دفعہ SSA 23(1)A، پاکستان بازار تھانہ
نمبر 5: مقدمہ الزام نمبر: 1182/2022 – دفعہ 353/324/34 7ATA، تیموریہ تھانہ
نمبر 6: مقدمہ الزام نمبر: 1183/2022 – دفعہ SSA 23(1)A، تیموریہ تھانہ

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی برآمد گی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں