کراچی میں ڈاکوؤں‌ کا لوٹ مار کے دوران شہریوں کو قتل کرنے کا عمل جاری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی کے علاقے کورنگی میں تاجر سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے محافظ کی جان لے لی، مقتول گھر کا واحد کفیل و شیرخوار بیٹی کا باپ تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی اور اس بار ڈاکوؤں نے کورنگی میں نجی سیکیورٹی گارڈ کو نشانہ بنایا۔

کورنگی میں بینک سے رقم لیکر نکلنے والے فرحان نامی تاجر سے رقم چھیننے کے دوران مزاحمت پر محافظ امیر احمد عرف عمران ڈاکووں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا۔

زخمی سیکیورٹی گارڈ کو ہسپتال پہنچایا گیا جو دوران علاج دم توڑ گیا، مقتول کے اہلخانہ کے مطابق مقتول گھر کا واحد کفیل اور شیر خوار بیٹی کا باپ تھا۔

بے لگام ڈاکو رمضان المبارک میں اب تک 5 شہریوں کی جان لے چکے ہیں، جب کہ رواں سال خاتون سمیت 21 شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیے جاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں