کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ گلشن ڈویژن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار۔
تھانہ پی آئی بی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو گٹکا ماوا فروش ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان کے قبضے سے چار کلو سے زائد تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔
ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، ترجمان ایسٹ پولیس
گرفتار ملزمان میں حبیب اللہ ولد عبد الحکیم اور جاوید خان ولد خیر گل شامل ہیں۔


