کراچی ؛ قاسم ٹاؤن سوڈا فیکٹری کے قریب پولیس اور ڈاکوں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار، ایک فرار

کراچی (ایچ آراین‌ ڈبلیو ملیر، تھانہ سکھن کے علاقے قاسم ٹاؤن سوڈا فیکٹری کے قریب پولیس اور ڈاکوں کے درمیان مقابلہ۔ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی

گشت پر مامور پولیسں موقعے پر پہنچی ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ملزم کا ساتھی موقعے سے فرار ۔ایس ایس پی ملیر

ملزمان علاقے میں شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں کر رہے تھے۔ایس ایس پی ملیر

گرفتار ملزم کی شناخت حمید ولد ابوبکر کے نام سے ہوئی۔ایس ایس پی ملیر

گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل بمعہ رائونڈز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ایس ایس پی ملیر

پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی ملیر

سکھن پولیس کی جانب سے ضابطے کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں