حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کے احکامات کی روشنی میں حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر، منشیات و دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری
پہلی کارروائی
بی سیکشن پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان کی شناخت عمران راجپوت اور اعجاز مگسی کے ناموں سے ہوئی
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پسٹل اور مختلف تھانہ جات کی حدود سے چوری شدہ 3 عدد موٹر سائیکل برآمد ہوئی
گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے
دوسری کارروائی
حسین آباد پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش بنام محمد علی کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی
مزید کاروائیوں کا سلسلہ جاری


