کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اسٹیل ٹاؤن پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر علاقے میں شہریوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی واردتیں کرتا تھا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد گلشن حدید فیز II, چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب سے ملزم کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل بمعہ رائونڈز اور 1 عدد 125
موٹرسائیکل اور رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم کراچی شہر سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے
گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل کا ریکارڈ AVLC سے حاصل کیا جارہاہے۔
گرفتار ملزم کی شناخت حضور بخش کے نام سے ہوئی
گرفتار ملزم پہلے بھی تھانہ اسٹیل ٹاؤن سے گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
اسٹیل ٹاون پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی یے اور مزید تفتیش جاری ہے


